QR codeQR code

جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں 11 ہزار سے زائد طلباء کی شہادت

9 Sep 2024 گھنٹہ 22:42

غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس پٹی کے تعلیمی مراکز کے 750 ملازمین غاصبوں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ 


غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے اس پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں گیارہ ہزار سے زائد طلباء کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس پٹی کے تعلیمی مراکز کے 750 ملازمین غاصبوں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ 

مذکورہ دفتر نے نشاندہی کی کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی فوج کے حملوں میں گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی طلباء شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے بھی اعلان کیا: اسرائیلی قابض فوج نے 120 اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا اور 340 دیگر یونیورسٹیوں اور اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تحریک حماس نے اس بارے میں اپنے ایک بیان میں تاکید کی: فلسطینیوں کے تعلیمی شعبے پر قابضین کا غاصبانہ قبضہ صہیونی جرم ہے جو ہماری قوم کے تشخص کو مٹانے اور ان کے قومی حقوق کو سلب کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 649069

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649069/جنگ-کے-آغاز-سے-اب-تک-غزہ-میں-11-ہزار-زائد-طلباء-کی-شہادت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com