QR codeQR code

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے نئے دعووں کی تردید کردی

10 Sep 2024 گھنٹہ 17:15

حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے نئے دعووں کی تردید کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے کی عدم تکمیل کی بڑی وجہ قرار دیا۔


حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے نئے دعووں کی تردید کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے کی عدم تکمیل کی بڑی وجہ قرار دیا۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

عزت الرشق نے کہا کہ کربی کا یہ دعویٰ کہ حماس جنگ بندی معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے صیہونی غاصب رجیم کے موقف کی واضح حمایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن حکومت جو کہ نیتن یاہو کی کابینہ پر دباؤ ڈالنے میں بے بس ہے، امریکہ میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر حماس کے خلاف بلیم گیم کر رہی ہے۔

حماس کے رکن نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ نیتن یاہو ہیں جنہوں نے نئی شرائط اور مطالبات پیش کئے ہیں، تحریک حماس نے نہیں۔


خبر کا کوڈ: 649189

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649189/حماس-کے-سیاسی-دفتر-رکن-نے-وائٹ-ہاؤس-ترجمان-نئے-دعووں-کی-تردید-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com