QR codeQR code

شنگھائی تعاون  تنظیم کے تجارتی امور کے ماہرین کا اسلام آباد میں اجلاس

11 Sep 2024 گھنٹہ 15:21

اسلام آباد میں منعقدہ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سینیئر ماہرین کے وفود نے شرکت کی ۔


شنگھائی تعاون  تنظیم کے تجارتی امور کے ماہرین کے اجلاس میں تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس  کا ایجنڈا، دستاویز اور اختتامی بیان کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد میں منعقدہ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سینیئر ماہرین کے وفود نے شرکت کی ۔

اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجات کے اسلام آباد اجلاس کا ایجنڈا، دستاویز اور اختتامی بیان تیار کیا گیا۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا اجلاس کل جمعرات کو حکومت پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں اسلامی جہموریہ ایران کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے نائب وزیر اور چھوٹی صنعتوں کے ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹرفرشاد مقیمی ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 649353

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649353/شنگھائی-تعاون-تنظیم-کے-تجارتی-امور-ماہرین-کا-اسلام-آباد-میں-اجلاس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com