QR codeQR code

غزہ میں جرائم پیشہ اور دہشت گرد صیہونی حکومت ہزاروں افراد کو قتل کر چکی ہے

12 Sep 2024 گھنٹہ 14:57

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کھلی حمایت کے سائے میں غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور اس نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔


سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری جنہوں نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ اور فلسطین کے دیگر مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ برکس کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے کہ جرائم پیشہ اور دہشت گرد صیہونی حکومت ہزاروں افراد کو قتل کر چکی ہے جن میں عورتیں، بچے ، بوڑھے  اورنوجوان  سب ہی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کھلی حمایت کے سائے میں غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور اس نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے  کہا کہ برکس کے رکن ملکوں سے اپیل کی کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے ظلم اور جرائم کے ختم کرانے کے لیے ہر ممکن مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 649463

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649463/غزہ-میں-جرائم-پیشہ-اور-دہشت-گرد-صیہونی-حکومت-ہزاروں-افراد-کو-قتل-کر-چکی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com