QR codeQR code

ایران مغرب یا کسی بھی ملک میں کسی کے قتل یا اغوا کا کوئی منصوبہ نہيں بناتا

12 Sep 2024 گھنٹہ 20:59

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے صیہونی حکومت اور دہشت گرد منافقین کی حرکت قرار دیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے  ایران  کے خلاف بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزامات کے بارے میں سوالات کے جواب میں کہا: " اسلامی جمہوریہ ایران مغرب یا کسی بھی ملک میں کسی کے قتل یا اغوا کا کوئی منصوبہ نہيں بناتا۔"

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے مزید کہا: "یہ  جعلی خبریں صیہونی حکومت، البانیہ میں مقیم منافقین کے دہشت گرد گروہ اور امریکہ سمیت بعض مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے تیار کی جاتی ہیں تاکہ صیہونی حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالا جا سکے۔"

خبر کا کوڈ: 649509

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649509/ایران-مغرب-یا-کسی-بھی-ملک-میں-کے-قتل-اغوا-کا-کوئی-منصوبہ-نہيں-بناتا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com