QR codeQR code

حزب اللہ لبنان کا آج صبح صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے حملہ،متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

19 Sep 2024 گھنٹہ 15:29

صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی شمالی علاقے ایک سنگین واقعے کی خبر دی اور علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر اور  ایمبولینس بھیجنے کا ذکر کیا۔


حزب اللہ لبنان نے آج صبح صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ "کریات شمعونہ اور میسکاف عام" کے درمیانی کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی شمالی علاقے ایک سنگین واقعے کی خبر دی اور علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر اور  ایمبولینس بھیجنے کا ذکر کیا۔

اسرائیلی ذرائع نے 6 صیہونیوں کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کے بچنے کی امید نہیں، جبکہ باقی6  کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

 اس سے پہلے حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا تھا کہ جمعرات کی صبح 7 بجکر 45 منٹ پر اسرائیل کے المرج نامی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گيا ہے جس  کے نتیجے میں ان میں سے متعدد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نےالمرج بیس پر حزب اللہ کے حملے کے دوران ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 650764

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/650764/حزب-اللہ-لبنان-کا-آج-صبح-صیہونی-حکومت-کے-ایک-فوجی-اڈے-حملہ-متعدد-ہلاک-اور-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com