QR codeQR code

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے فلسطین ایک بار پھر عالم اسلام کی توجہ کا مرکز بن گیا

19 Sep 2024 گھنٹہ 17:21

انہوں نے اپنی بات جاری رکھی: غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفان کی جنگ نے دنیا کے اتحاد اور سالمیت کو ظاہر کیا جسے مزاحمت کے محور کے معجزے سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ 


تقریب نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی نامہ نگار کے مطابق : یمن کے وزیر اوقاف کے وائس چیئرمین "فواد ناجی" نے جمعرات 19 ستمبر کی صبح 38ویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب میں کہا کہ "یمن کی عظیم قوم نے آج خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے اور تمام امکانات اور سیاست سے بل تر ہو کر  غزہ اور فلسطین کی مدد کی اور مدد جارہ رہئ گی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھی: غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفان کی جنگ نے دنیا کے اتحاد اور سالمیت کو ظاہر کیا جسے مزاحمت کے محور کے معجزے سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ 

ناجی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کفر اور ایمان کے درمیان جنگ ہے تاکید کی: آج امت اسلامیہ دو محاذوں پر صف آراء ہو چکی ہے اور اب دنیا کو پہلے سے زیادہ اسلامی اتحاد کی ضرورت ہے۔ 

یمن کے وزیر اوقاف کے وائس چیئرمین نے یاد دلایا: فلسطینی مزاحمتی تحریک نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کو شکست دی اور ہم تمام مسلمان فلسطین کے لیے خدا کے سامنے ذمہ دار ہیں۔ 
 
انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج اتحاد کی مضبوطی کے خلاف بہت سے مواقع پیدا ہوئے ہیں، اب قومیں بیدار ہو چکی ہیں۔ 

 آخر میں فواد ناجی نے تاکید کی: اب ختم نبوت کی میراث علماء کے کندھوں پر ہے اور ہمیں میڈیا کے ذریعے جہاد کو فروغ دینا اور فلسطین کے مظلوم عوام تک پہنچانا چاہیے۔ 


خبر کا کوڈ: 650801

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/650801/الاقصی-طوفان-کی-وجہ-سے-فلسطین-ایک-بار-پھر-عالم-اسلام-توجہ-کا-مرکز-بن-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com