QR codeQR code

لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا

26 Sep 2024 گھنٹہ 13:14

صہیونی اخبار "اسرائیل ھیوم" نے بعض امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اگلے چند گھنٹوں میں لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کی خبر دی ہے۔


 ایک صیہونی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔

صہیونی اخبار "اسرائیل ھیوم" نے بعض امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اگلے چند گھنٹوں میں لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کی خبر دی ہے۔

اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان تقریباً ایک مکمل معاہدہ ہو گیا ہے اور لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ اگلے چند گھنٹوں میں نافذ ہو جائے گا۔

اس اخبار نے ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کا نام ظاہر کیے بغیر لکھا کہ جنگ بندی 21 دن تک بلیو لائن  (لبنان، مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان سرحدی لائن) میں نافذ رہے گی اور اس دوران فریقین تنازعہ کے ممکنہ حل پر بات چیت کریں گے۔

اس امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی اس تجویز کا تعلق صرف لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں سے ہے اور اس میں غزہ کا کوئی ذکر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لبنان کے ساتھ تنازعات کا خاتمہ غزہ کے حل کے حوالے سے پیش رفت کا موقع فراہم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 651647

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/651647/لبنان-اور-صیہونی-حکومت-کے-درمیان-جنگ-بندی-کا-اعلان-آئندہ-چند-گھنٹوں-میں-کر-دیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com