QR codeQR code

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف

فلسطین میں جنگی جرائم پر صہیونی حکومت پر تجارتی اور دفاعی پابندی عائد کی جائے،پاکستانی وزیر اعظم

27 Sep 2024 گھنٹہ 16:48

تقریب خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں نہتے شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام پر صہیونی حکومت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں نہتے شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جنگی جرائم پر صہیونی حکومت پر تجارتی اور دفاعی پابندی عائد کی جائے۔

شہباز شریف نے لبنان پر حالیہ صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے خلاف جنگی جرائم پر صہیونی حکام کا مواخذہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر خطے بھی مشرق وسطی میں جاری جنگ کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 651732

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/651732/فلسطین-میں-جنگی-جرائم-پر-صہیونی-حکومت-تجارتی-اور-دفاعی-پابندی-عائد-کی-جائے-پاکستانی-وزیر-اعظم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com