QR codeQR code

حزب اللہ نے مغربی میڈیا کے شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین کے بارے میں کئے گئے نئے دعوے کی تردید

5 Oct 2024 گھنٹہ 0:41

جب کہ حزب اللہ سے وابستہ ایک باوثوق ذریعے نے مغربی ذرائع کے مذکورہ دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے شائع ہونے والی خبروں کی صداقت کی تردید کی ہے۔


حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے مغربی میڈیا کے اس تحریک کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے بارے میں کئے گئے نئے دعوے کی تردید کی ہے۔

مغربی ذرائع نے لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے بارے میں اس تحریک کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو عارضی طور پر کسی نامعلوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا ہے تاکہ تدفین کے لئے شرائط مہیا کی جا سکیں۔ یہ اقدام شہید کی تشییع جنازہ اور جائے تدفین کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

جب کہ حزب اللہ سے وابستہ ایک باوثوق ذریعے نے مغربی ذرائع کے مذکورہ دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے شائع ہونے والی خبروں کی صداقت کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی رجیم نے  6 اکتوبر کی شام لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر کم از کم 80 ہیوی بموں سے حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے اگلے  دن حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی۔


خبر کا کوڈ: 652793

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/652793/حزب-اللہ-نے-مغربی-میڈیا-کے-شہید-سید-حسن-نصر-کی-تدفین-بارے-میں-کئے-گئے-نئے-دعوے-تردید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com