QR codeQR code

کسی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی صورت میں اسرائیل کو سخت جواب دیا جائے گا

5 Oct 2024 گھنٹہ 15:34

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ایران مستقبل کی کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔


روس میں تعیینات ایرانی سفیر نے صہیونی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ کسی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ایران مستقبل کی کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر، وزیر خارجہ اور حتی کہ صدر نے بھی منتبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مزید کارروائی کی تو ہم اس کا سخت جواب دیں گے۔

رشیا 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کرنے کی صورت میں ایران سخت جواب دے گا۔

یاد رہے کہ منگل کی رات کو سپاہ پاسداران انقلاب نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے کئے تھے جس میں 90 فیصد اہداف کو درست نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایران نے کہا تھا کہ میزائل حملے حماس کے اعلی رہنما شہید اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید عباس نیلفروشان پر صہیونی حکومت کے حملے کے بدلے میں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 652867

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/652867/کسی-قسم-کے-غیر-ذمہ-دارانہ-اقدام-کی-صورت-میں-اسرائیل-کو-سخت-جواب-دیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com