QR codeQR code

صیہونی حکومت کے حملے میں 10 لبنانی فائر فائٹرز کی شہادت

7 Oct 2024 گھنٹہ 17:21

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے: اسرائیلی فوج نے "برعشیت" قصبے میں "بینت جبیل" کی بلدیات کی یونین کی عمارت پر حملہ کیا اور یہ حملہ آگ بجھانے والے عملے کے قتل عام کا باعث بن گئے جو عمارت میں موجود تھے۔


لبنان کی وزارت صحت نے ملک کے جنوب میں ایک عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے میں کم از کم 10 فائر فائٹرز کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے: اسرائیلی فوج نے "برعشیت" قصبے میں "بینت جبیل" کی بلدیات کی یونین کی عمارت پر حملہ کیا اور یہ حملہ آگ بجھانے والے عملے کے قتل عام کا باعث بن گئے جو عمارت میں موجود تھے۔

اس وزارت نے اطلاع دی: ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق اس جرم کے نتیجے میں کم از کم 10 فائر فائٹرز شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ تباہ شدہ عمارت سے ملبہ ہٹانے کا عمل تاحال جاری ہے اور شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

دو مہر بروز پیر کی صبح صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جو اب تک جاری ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں 2000 سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی حزب اللہ اس ملک میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر خاموش نہیں رہی۔ پہلے ہی منٹوں سے حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف متعدد کارروائیوں کو ایجنڈے میں شامل کیا اور گزشتہ دنوں اور گھنٹوں کے دوران سینکڑوں راکٹ داغ کر صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔


خبر کا کوڈ: 653109

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/653109/صیہونی-حکومت-کے-حملے-میں-10-لبنانی-فائر-فائٹرز-کی-شہادت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com