QR codeQR code

رہبر معظم کی ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک

8 Oct 2024 گھنٹہ 15:07

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔


رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تائی کوانڈو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر رحیمی کو فون کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو مبارک باد دی۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنوبی کوریا میں ایرانی لڑکوں اور لڑکیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کی قدردانی کی۔

یاد رہے کہ ایرانی لڑکوں اور لڑکیوں کی دو ٹیموں نے جنوبی کوریا میں تائی کوانڈو کے عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر گیارہ میڈلز جیتے اور چودہویں عالمی مقابلوں میں ورلڈ چمپئین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 653223

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/653223/رہبر-معظم-کی-ایرانی-تائی-کوانڈو-ٹیم-کو-عالمی-مقابلے-میں-پہلی-پوزیشن-حاصل-کرنے-پر-مبارک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com