ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ نے اپنے انتخاب کے بعد سے شہادت کی کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
"وال اسٹریٹ جرنل" اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جاسوسی ایجنسی کے سینیئر اہلکاروں نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ "یحییٰ السنوار" نے گزشتہ موسم گرما میں حماس کے کارکنوں کو اس مواد کے ساتھ پیغام بھیجا تھا کہ " شہادت کے آپریشن کو بحال کرنے کا وقت آگیا ہے۔"
اس رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ السنور کے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے انتخاب سے مقبوضہ فلسطین میں شہادت کی کارروائیوں کے احیاء کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔ السنوار طویل عرصے تک غزہ میں حماس کے اعلیٰ ترین عہدیدار تھے اور وہ گزشتہ اگست میں تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ "اسماعیل ہنیہ" کی شہادت کے بعد تحریک کے سربراہ بن گئے۔
گزشتہ روز حماس تحریک نے "جفا" اور "بئر شیبہ" میں دو حالیہ کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جفا آپریشن میں 7 صہیونی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ بیر شیبہ میں ایک صہیونی پولیس اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔