جعفر لطیف اللہ جسکی عمر 47 سال کی تھی،19ستمبر سے اسپتال میں بھرتی تھا اور جمعہ30ستمبر کو زخموں کی تاب نہ لاکے داعی اجل کو لبیک کہہ کیا۔
منامہ:
47سالہ بحرینی زخموں کی تاب نہ لاکر جمعہ کو شہید ہوا
تنا(TNA)برصغیر ھند بیورو
2 Oct 2011 گھنٹہ 15:58
جعفر لطیف اللہ جسکی عمر 47 سال کی تھی،19ستمبر سے اسپتال میں بھرتی تھا اور جمعہ30ستمبر کو زخموں کی تاب نہ لاکے داعی اجل کو لبیک کہہ کیا۔
ایک بحرینی شہری جوکہ دوسرے لوگوں کی طرح ملک میں جمہوریت اور آزادی کی آواز بلند کرنے کے لئے سڑکوں پر آیا تھا ٹئیر گیس شل لگنے سے شہید ہو گیا۔ پریس ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق جعفر لطیف اللہ کی عمر 47 کی تھی جو کہ 19 ستمبر سے اسپتال میں بھرتی تھا 30 ستمبر بروز جمعہ داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ اسکی تدفین اسکے آبائی گاؤں ابوسیبہ جوکہ بحرینی پایتخت منامہ کے قریب ہے انجام پائی۔
حکومت مخالف الوفاق نامی جماعت نے جمعہ کے دن کو حکومت مخالف احتجاج کرنے کی دعوت دی تھی جسے لبیک کہتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر حکومت مخالف مظاہرے کئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فروری کے اوائل میں ہزاروں بحرینیوں نے آل خلیفہ حکومت مخالف ایک منظم سلسلہ شروع کیا اور مارچ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عوامی آواز کو کچلنے کے لئے اپنی فوجیں بحرین روانہ کی تب سے آئے دن مظلوم کشی کی نئی نئی داستانیں رقم ہوتی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 65341