QR codeQR code

14ویں حکومت کی ترجیح پڑوسیوں کے ساتھ مل کر جامع ترقی ہے

10 Oct 2024 گھنٹہ 13:44

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ گزشتہ شب سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر میں اپنے ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاثم سے ملاقات کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی روکنے سے متعلق خطے کے ممالک سے بات چیت کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ گزشتہ شب سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر میں اپنے ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاثم سے ملاقات کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔

قطر کے دورے کے دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آج دوحہ میں قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاثم الثانی سے ملاقات کی۔

عباس عراقچی اس سے پہلے لبنان اور شام پر اسرائیلی بم باری کے باوجود دونوں ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے مطابق ان دوروں کا مقصد غزہ کی پٹی اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو ختم کرنے کے مؤثر طریقے تلاش کرنا ہے۔

خبر کا کوڈ: 653444

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/653444/14ویں-حکومت-کی-ترجیح-پڑوسیوں-کے-ساتھ-مل-کر-جامع-ترقی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com