QR codeQR code

لبنان انسانی المیئے کے دہانے پر ہے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ یہ صورتحال بدتر نہ ہونے دے

11 Oct 2024 گھنٹہ 12:04

ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے قانونی دفاع کے حق سے یقینا استقادہ  کرے گا اور سلامتی کونسل کو اپنے  قانونی جواب سے مطلع کرے گا۔


اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے واضح کردیا ہے کہ ہم علاقے میں جنگ یا کشیدگی میں شدت نہیں چاہتے لیکن اپنے اقتدار اعلی ،ارضی سالمیت اور حیاتی اہمیت کے قومی مفادات کے خلاف ہر جارحیت پر اپنا دفاع کریں گے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام لبنان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے قانونی دفاع کے حق سے یقینا استقادہ  کرے گا اور سلامتی کونسل کو اپنے  قانونی جواب سے مطلع کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ لبنان انسانی المیئے کے دہانے پر ہے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ یہ صورتحال بدتر نہ ہونے دے۔

 امیرسعید ایروانی نے کہا کہ لبنان تک بغیر کسی رکاوٹ کے انسان دوستانہ امداد پہنچنی چـائے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے  پندرہ رکنی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ اس کونسل کا اعتبار خطرے میں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فوری اقدام اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی ایک درخواست نہیں بلکہ ضرورت ہے۔

امیرسعید ایروانی نے کہا کہ اسلا می جمہوریہ ایران سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی نسل کشی پر غاصب صیہونی حکومت سے جواب طلب کرے۔  

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے کہا کہ کونسل کو ٹھوس پیغام دینا چاہئے کہ اسرائیلی حکومت جارحیت اور ناجائز قبضے کا سلسلہ بند کرے اور 2006 کی  قرار داد نمبر 1701 پر مکمل طور پر عمل کرے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کو تسلیم کرنا، اسرائيلی حکومت کی جارحیتوں اور غیر قانونی قبضے کا خاتمہ اور بین الاقوامی قوانین نیز اقوام متحدہ کے منشور کا احترام موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 653500

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/653500/لبنان-انسانی-المیئے-کے-دہانے-پر-ہے-اور-عالمی-برادری-کو-چاہئے-کہ-یہ-صورتحال-بدتر-نہ-ہونے-دے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com