آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران سے تشریف لائے علامہ ابطحی اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران علماء اور اسلامی معاشرے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔
علامہ ابطحی کے وفد نے ان کی کتابیں اور ان کے ادارے کی اشاعتوں کو آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی کی خدمت میں پیش کیا۔ ان اشاعتوں کو علمی و فکری خدمات کی بہترین عکاسی قرار دیتے ہوئے اس مرجع تقلید نے قوم کی تعمیر میں علم اور ثقافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور وفد کی خدمات کو سراہا۔
آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی نے وفد اور ملت اسلامیہ کی سلامتی و استحکام اور قیامت کے روز پیغمبر اکرمؐ اور آپؐ کے اہل بیتؑ کی شفاعت کے لئے دعا کی۔