QR codeQR code

حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطین میں کرمئیل صیہونی کالونی پر سنگین راکٹ حملہ

16 Oct 2024 گھنٹہ 18:57

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی کرمئیل صیہونی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز پر حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔


حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی کرمئیل صیہونی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز پر حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کرمئیل صیہونی کالونی پر سنگین راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی  پائیدار فلسطینی قوم کی حمایت، استقامتی فلسطینی محاذ کے بہادر سپاہیوں کی پشت پناہی ، لبنانی عوام کے دفاع اور شہروں، دیہی بستیوں اور غیر فوجیوں پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں آج دوپہر بعد، استقامتی تحریک کے مجاہدین نے کرمئیل صیہونی کالونی پر راکٹوں کی بارش کردی۔   

 صیہونی حکومت کی فوج کے ریڈیو نے بھی  الجلیل سفلی میں واقع کرمئیل صیہونی کالونی کے حزب اللہ کے راکٹوں کا براہ راست نشانہ بننے کی خبر کا اعلان  کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی ٹی وی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ الجلیل سفلی میں کرمئیل صیہونی کالونی اور اس کے اطرف کے علاقوں پر تیس راکٹوں کوگرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 654154

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654154/حزب-اللہ-کا-مقبوضہ-فلسطین-میں-کرمئیل-صیہونی-کالونی-پر-سنگین-راکٹ-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com