QR codeQR code

اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات

16 Oct 2024 گھنٹہ 19:12

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ وزير خارجہ ڈاکٹرعراقچی نے شاہ اردن سے ملاقات میں علاقے میں سلامتی کی وجودہ صورتحال کو غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور جرائم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

 ترجمان وزارت خارجہ نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران اور اردن دونوں ہی،علاقے کی سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں اور موجودہ صورتحال کو غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ وزير خارجہ ڈاکٹرعراقچی نے شاہ اردن سے ملاقات میں علاقے میں سلامتی کی وجودہ صورتحال کو غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور جرائم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

 اسماعیل بقائی نے بتایا کہ اس ملاقات می باہمی روابط کے فروغ اور استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا

 انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ  ایران اور اردن صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور جرائم کا سلسلہ بند کرانے ، بے گناہوں کی جان کی حفاظت اور علاقے کی سلامتی اور ثبات کی پاسداراری کے لئے محکم یک جہتی اور اجتماعی اقدام کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔       

خبر کا کوڈ: 654155

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654155/اردن-کے-شاہ-عبداللہ-دوم-سے-وزیر-خارجہ-سید-عباس-عراقچی-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com