QR codeQR code

اردن کے جوانوں کے کامیاب آپریشن سے صیہونی حکومت پریشان

19 Oct 2024 گھنٹہ 13:59

 رای الیوم نے مقبوضہ فلسطین اور اردن کی سرحد پر بحیرہ مردار کے قریب صہیونیوں کے خلاف 2 اردنی جوانوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک استاد اور ایک انجینئر نے الاغوار کے علاقے میں ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں حالات کو بدل دیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین اور اردن کی سرحد پر 2 اردنی باشندوں کی طرف سے کیے گئے آپریشن میں 2 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

 رای الیوم نے مقبوضہ فلسطین اور اردن کی سرحد پر بحیرہ مردار کے قریب صہیونیوں کے خلاف 2 اردنی جوانوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک استاد اور ایک انجینئر نے الاغوار کے علاقے میں ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں حالات کو بدل دیا ہے۔

دونوں شہداء نے آپریشن کرنے سے پہلے اپنی وصیت کی آڈیو اور وڈیو ریکارڈ کی جس میں اپنے آپریشن کی وجہ صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کے باشندوں کی ہلاکت بتایا ہے۔

مذکورہ کامیاب آپریشن سے صیہونی حکومت پریشان ہے۔

رای الیوم نے لکھا کہ یحیی سنوار کی شہادت کے بعد عامر قواس اور حسام ابو غزالہ نامی جوانوں کی کارروائی نے اردن اور اسرائیل، خاص طور پر الاغوار کے علاقے میں تمام علاقائی اور سیکورٹی حالات کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا۔

رائے الیوم کے مطابق، یہ واقعہ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جرائم پر اردن میں عوامی غصے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 654443

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654443/اردن-کے-جوانوں-کامیاب-آپریشن-سے-صیہونی-حکومت-پریشان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com