ٹیلی گرام پر امریکی وزارت دفاع کی صہیونی حکومت سے متعلق حساس معلومات افشاء ہونے کے بعد پینٹاگون حکام میں تشویش پھیل گئی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی چینل سی این این نے حکومتی باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکومت ملکی سیکورٹی کے حوالے سے اہم معلومات اور اسناد فاش ہونے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان اسناد میں ایران کے وعدہ صادق 2 آپریشن کے جواب میں صہیونی حکومت کے ممکنہ جوابی ردعمل کے بارے میں اہم معلومات ہیں۔
امریکی اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ معلومات اور اسناد کا فاش ہونا نہایت ہی تشویش ناک امر ہے۔
یاد رہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو ٹیلی گرام چینل پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ان اسناد کو فاش کیا گیا تھا اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اسناد پھیل گئی تھیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ اسناد نہایت محرمانہ تھیں اور ان پر موجود علامتوں کے مطابق امریکہ اور اس کے مخصوص اتحادی برطانیہ، کینیڈا، نیوزی اور آسٹریلیا کے لئے قابل رویت تھیں۔
سی این این نے دعوی کیا ہے کہ ان اسناد کو امریکی قومی ادارہ برائے اطلاعات سے چوری کیا گیا ہے اور ایران کے وعدہ صادق 2 آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی جوابی تیاریوں کے بارے میں اہم معلومات ہیں۔