QR codeQR code

صوبہ کرمانشاہ کی خواتین بھی "لبیک یا امام" کمپئن میں شریک،مقاومتی محاذ کو زیورات کا عطیہ

21 Oct 2024 گھنٹہ 18:17

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دیگر صوبوں کی طرح کرمانشاہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی مقاومتی محاذ کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سونے اور دیگر جواہرات کا عطیہ دیا ہے۔


صوبہ کرمانشاہ کی خواتین نے "لبیک یا امام" کمپئن میں شریک ہوتے ہوئے مقاومتی محاذ کو زیورات کا عطیہ دیا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دیگر صوبوں کی طرح کرمانشاہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی مقاومتی محاذ کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سونے اور دیگر جواہرات کا عطیہ دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین اور لبنان میں صہیونی مظالم کا شکار مظلوم عوام کی مدد کے لئے عوام سے امداد کی اپیل کی تھی۔

اس اپیل کے بعد "لبیک یا امام" مہم شروع کی گئی اور تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام مخصوصا خواتین نے اپنے زیورات عطیے میں دے دیئے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نقدی اور غیر نقدی امداد کی جمع آوری کے سلسلے میں خواتین نے اپنے سونے اور دیگر جواہرات کا عطیہ دیا اور رہبر معظم کے فرمان کے مطابق مقاومتی محاذ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

صوبائی شہر سرپل ذھاب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 16 گرام سونا اور بڑی مقدار میں نقدی عطیہ کے طور پر جمع کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 654743

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654743/صوبہ-کرمانشاہ-کی-خواتین-بھی-لبیک-یا-امام-کمپئن-میں-شریک-مقاومتی-محاذ-کو-زیورات-کا-عطیہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com