QR codeQR code

امریکی پولیس نے فلسطین کی حمایت کرنے والے طلبا کو گرفتارکرلیا

22 Oct 2024 گھنٹہ 15:17

 یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداروں نے  مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کہا تھا کہ احتجاجی طلبا نے  یونیورسٹی  ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں داخل ہونے کے بعد عمارت کے دروازے بند کردیئے اور توڑ پھوڑ کی ۔

امریکی پولیس نے مینے سوٹا یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں داخل ہونے والے فلسطین کی حمایت کرنے والے طلبا کو گرفتارکرلیا۔

یونیورسٹی طلبا کے مظاہروں کے منتظمین نے اس خبر کا اعلان مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات کیا ۔

 اس رپورٹ میں گرفتار کئے جانے والے طلبا کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداروں نے  مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کہا تھا کہ احتجاجی طلبا نے  یونیورسٹی  ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں داخل ہونے کے بعد عمارت کے دروازے بند کردیئے اور توڑ پھوڑ کی ۔

طلبا تحریک کے منتظمہ کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ تقریبا تیس طلبا ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں داخل ہوئے اور بقیہ طلبا  نے عمارت سے باہر دھرنا دیا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلبا نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون بند کرنے  کا مطالبہ کیا۔

خبر کا کوڈ: 654850

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654850/امریکی-پولیس-نے-فلسطین-کی-حمایت-کرنے-والے-طلبا-کو-گرفتارکرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com