یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی: یمنی مسلح افواج نے ایک کامیاب کارروائی میں "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب میں صہیونی اڈے کو نشانہ بنایا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں تاکید کی ہے: یمنی مسلح افواج نے ایک کامیاب فوجی آپریشن میں مقبوضہ علاقے کے مشرق میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے کو "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سپرسونک میزائل نے امریکی اور صیہونی دفاعی نظام سے گزر کر مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے تاکید کی: یہ آپریشن فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت اور ان دونوں ممالک میں مزاحمت کی حمایت میں انجام دیا گیا ہے۔
یحیی سریع نے تاکید کی: یہ آپریشن "وعدہ شدہ فتح اور مقدس جہاد" کے عنوان سے، الاقصی طوفان آپریشن کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو تیز کرنے کے عمل کے پانچویں مرحلے کے فریم ورک میں انجام دیا گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا: ہم صیہونی حکومت کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہیں جب تک کہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی، اسی طرح لبنان کے خلاف جارحیتیں ختم نہیں ہو جاتیں۔