QR codeQR code

حزب اللہ کی صہیونی حملے میں سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق

23 Oct 2024 گھنٹہ 19:43

تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے میں تنظیم کے اعلی رہنما سید ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔


حزب اللہ نے صہیونی حملے میں تنظیم کے اعلی رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے میں تنظیم کے اعلی رہنما سید ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھی گذشتہ ہفتوں کے دوران صہیونی حکومت کے فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ شہید ہاشم صفی الدین شہید حسن نصراللہ کے دست راست تھے۔

حزب اللہ نے سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر حضرت امام زمانؑ، رہبر معظم انقلاب، حوزات علمیہ اور مقاومتی مجاہدین کو تعزیت پیش کی ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم اپنے شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ مقاومت کے اہداف کے حصول اور دشمن پر مکمل کامیابی تک اس راہ کو جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 655014

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655014/حزب-اللہ-کی-صہیونی-حملے-میں-سید-ہاشم-صفی-الدین-شہادت-تصدیق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com