QR codeQR code

برکس نے دنیا کو دکھا دیا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں تو تمام پابندیوں بے اثر بنا سکتے ہیں

25 Oct 2024 گھنٹہ 13:45

انہوں نے کہا کہ برکس نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی ڈالر اور امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلے کرے کیونکہ واشنگٹن جب چاہتا ہے اسی ڈالر کی بنیاد پر کسی پر بھی پابندیاں عائد کرکے عالمی معاشی مسائل میں اضافہ کردیتا ہے۔


جمعرات کی رات کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے تین روزہ دورہ روس میں اپنی سرگرمیوں اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ برکس نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی ڈالر اور امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلے کرے کیونکہ واشنگٹن جب چاہتا ہے اسی ڈالر کی بنیاد پر کسی پر بھی پابندیاں عائد کرکے عالمی معاشی مسائل میں اضافہ کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس سربراہی اجلاس میں ایک نئے فنڈ کی تشکیل پر زور دیا گیا جو آئی ایم ایف پر امریکہ کی اجارہ داری کے سامنے ڈٹتے ہوئے امریکہ کی پابندیوں پر مبنی پالیسیوں کو بے اثر بنا سکے۔ صدر مملکت نے برکس اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان میں غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے قتل عام اور جرائم کی مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ فینانس، اقتصاد، ثقافت، سائنس اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ برکس نے دنیا کو دکھا دیا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں تو تمام پابندیوں بے اثر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اجلاس نے دوطرفہ گفتگو اور بات چیت کا بھی بھرپور موقع فراہم کیا حالانکہ اگر ہر ملک کا الگ دورہ کرنا چاہتے تو کم سے کم 10 سفر پر جانا پڑتا۔

صدر مملکت نے زور دیکر کہا کہ برکس اجلاس میں جن موضوعات پر اتفاق ہوا اور جو ملاقاتیں ہوئیں، اگر انہیں عملی جامہ پہنایا جا سکے تو امریکہ اور اس کے ہمراہ ممالک کی سازشیں بے اثر ہوجائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 655130

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655130/برکس-نے-دنیا-کو-دکھا-دیا-کہ-اگر-ہم-متحد-ہوجائیں-تمام-پابندیوں-بے-اثر-بنا-سکتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com