اسرائیلی حکومت نے صرف گزشتہ سال کے دوران 180 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو قتل کیا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے صرف گزشتہ سال کے دوران 180 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو قتل کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے اپنے پیج پر لکھا کہ اسرائیلی رجیم کے وحشیانہ جنگی جرائم کی ایک اور مثال جمعہ کی صبح لبنان کے جنوب مشرق میں صحافیوں کی رہائش گاہوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ہے، جس کے نتیجے میں صحافی غسان نجار، کیمرہ مین "وسام قاسم" اور المیادین اور المنار چینلز کے براڈکاسٹ ٹیکنیشن محمد رضا شہید ہوئے، غاصب رجیم کے وحشیانہ جرائم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی حکومت نے صرف گزشتہ ایک سال میں 180 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو قتل کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو بین الاقوامی انسانی قانون خاص طور پر 1949 کے جنیوا کنونشنز کے مطابق مسلح تصادم کے علاقوں میں خطرناک پیشہ ورانہ مشنز پر کام کرنے والے صحافیوں اور ان کے آلات کو شہری وسائل کے طور پر تحفظ حاصل ہے۔