ہمیں ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے ایرانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
حکومت ایران کی ترجمان نے ملک کی ایئر ڈیفنس فورس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے ایرانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے خصوصی انٹرویو میں صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے بعض فوجی مراکز پر حملے اور ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے زبردست ردعمل کے بارے میں کہا کہ ایرانی عوام اپنے ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اس بارے میں پراعتماد ہیں۔
انہوں نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی جعلی تصویروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ایئر ڈیفنس کے آفیشل بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف محدود پیمانے پر نقصان ہوا ہے لہذا لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور افواہوں سے بچیں۔
مہاجرانی نے کہا کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور اس طرح کے معمولی مسائل سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک اب معمول کی حالت میں ہے اور یہاں تک کہ صبح 9 بجے سے پروازیں بھی اپنے معمول پر آ گئی ہیں۔
حکومت ایران کی ترجمان نے ملک کی ایئر ڈیفنس فورس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے ایرانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔