ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار ہے
صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے صیہونی جارحانہ اقدام کے حوالے سے آج بروز ہفتہ 5 نومبر کو ایک بیان شائع کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ، ایران کے متعدد فوجی مراکز کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، خاص طور پر اس کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال کی ممانعت کے اصول اور ملکوں کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
جیسا کہ ایران کے اعلی حکام نے بارہا تاکید کی ہے، ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے خطے کے تمام ممالک کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے خطے اور دیگر تمام امن پسند ممالک کی کوششوں کو سراہتا ہے جنہوں نے موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔