QR codeQR code

صیہونی حکومت کے آج صبح بیت لاھیا پر حملہ میں 10 فلسطینی شہری شہید

27 Oct 2024 گھنٹہ 14:05

الاقصی نیٹ ورک کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح شمالی غزہ پٹی میں بیت لاھیا نامی قصبے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جو متعدد بے گھر خاندانوں کی رہائش گاہ ہے۔


نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرائم کے نتیجے میں آج صبح بیت لاھیا میں 10 فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔

الاقصی نیٹ ورک کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح شمالی غزہ پٹی میں بیت لاھیا نامی قصبے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جو متعدد بے گھر خاندانوں کی رہائش گاہ ہے۔

یہ رہائشی مکان غباین خاندان کا تھا، جہاں الکحلوت خاندان کے درجنوں افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

بمباری والے علاقوں تک امدادی اور میڈیکل ٹیموں کی رسائی نہیں ہے تاہم اس گھر کے ملبے سے اب تک 10 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ارنا کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی رات شمالی غزہ پٹی میں بیت لاھیا قصبے میں 5 رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں 35 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

علاقہ مکینوں نے امدادی اداروں سے زخمیوں کو نکالنے اور ملبے تلے سے شہداء کی لاشوں کو نکالنے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 655439

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655439/صیہونی-حکومت-کے-آج-صبح-بیت-لاھیا-پر-حملہ-میں-10-فلسطینی-شہری-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com