QR codeQR code

ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

27 Oct 2024 گھنٹہ 14:13

ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں ملک کے بہادر سپاہیوں، فراجا کے سر بہ کفن جوانوں، شہداء کے خاندان اور بہادر عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔


صدر ایران نے بہادر جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

صیہونی حکومت کی جارحیت میں 4 ایرانی فوجیوں کی شہادت، نیز تفتان کے گوھرکوہ پولیس اسٹیشن کے 10 اہلکاروں کی شہادت کے بعد مسعود پزشکیان نے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں ملک کے بہادر سپاہیوں، فراجا کے سر بہ کفن جوانوں، شہداء کے خاندان اور بہادر عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ایران کے صدر نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ بہادر لوگ اپنی سرزمین کے دفاع میں بے خوف و خطر کھڑے ہیں اور کسی بھی حماقت کا جواب عقلمندی اور ہوشیاری سے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 655444

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655444/ایران-کے-سپوتوں-نے-وطن-دفاع-میں-اپنی-جانوں-کا-نذرانہ-پیش-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com