پاکستانی اخبار: ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت میں امریکہ اور مغرب شراکت دار ہیں
پاکستانی اخبار "جنگ" نے لکھا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت امریکہ کی مکمل ہری جھنڈی اور دیگر مغربی طاقتوں کی ملی بھگت سے ہوئی ہے۔
راولپنڈی سے شائع ہونے والے اردو زبان کے اخبار "جنگ" نے "ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت" کے عنوان سے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے منصوبے پر امریکہ پہلے ہی رضامند ہو چکا ہے اور اس ملک نے اپنی سہولت کاری سے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
اس اداریہ میں کہا گیا ہے: برطانیہ اور دیگر متکبر مغربی ممالک بھی اسرائیل کے ایران کے خلاف جارحیت کے جرم میں پوری طرح شریک ہیں جنہوں نے امریکہ کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کی حمایت کی۔
اردو زبان کے جنگ اخبار نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مضبوط دفاعی نظام کے ساتھ وقت پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے میں کامیاب رہا۔ نیز تہران نے اعلان کیا کہ وہ اس جارحیت کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دے گا۔
اس پاکستانی اخبار نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت میں خطے اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے اہم ممالک کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کریں ورنہ دنیا اس سے بھی زیادہ افسوسناک واقعات دیکھے گی۔