QR codeQR code

سیکورٹی فورسز نے تفتان میں دہشت گرد حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

27 Oct 2024 گھنٹہ 17:37

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر تفتان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں میں ملوث شرپسندوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔


سیکورٹی فورسز نے تفتان میں دہشت گرد حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر تفتان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں میں ملوث شرپسندوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر مشکوک مقام کو محاصرے میں لے لیا۔ گھیرا تنگ ہونے کے بعد دہشت گرد اپنی کمین گاہوں سے نکلنے پر مجبور ہوئے اور تخریبی آلات چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ اعلی افسران کے حکم کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے موثر کاروائی کی گئی۔

دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 655463

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655463/سیکورٹی-فورسز-نے-تفتان-میں-دہشت-گرد-حملے-ملوث-ایک-ملزم-کو-گرفتار-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com