QR codeQR code

اٹلی کے مختلف شہروں میں عوام نے غزہ میں امن کے قیام کے حق میں احتجاجی ریلیاں

28 Oct 2024 گھنٹہ 16:22

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔


اٹلی کے مختلف شہروں میں عوام نے غزہ میں امن کے قیام کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت مختلف شہروں میں عوام نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے۔

یورو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور غزہ میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے اطالوی حکومت اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قیام امن کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

دارالحکومت روم کے علاوہ میلان، فلورینس، باری، پالیمو اور کگلیری میں بھی فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 655571

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655571/اٹلی-کے-مختلف-شہروں-میں-عوام-نے-غزہ-امن-قیام-حق-احتجاجی-ریلیاں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com