QR codeQR code

حزب اللہ کا صیہونی حکومت کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری،جنگی ڈرون طیارے کے پرزوں کی فیکٹری پر حملہ

30 Oct 2024 گھنٹہ 19:55

صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی صہیونی بستی "نہاریا" میں واقع صنعتی علاقے میں ایک جنگی ڈرون طیارے کے پرزوں کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔


حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کے رو متعدد اسرائیلی اڈوں اور ٹھکانوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی صہیونی بستی "نہاریا" میں واقع صنعتی علاقے میں ایک جنگی ڈرون طیارے کے پرزوں کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔

بعض دیگر ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

صہیونی فوج کے اعلامیے کے مطابق کہ فائر فائٹنگ ٹیمیں "الزیب" علاقے میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جو نہاریہ کے شمال میں واقع ہے، جس میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد آگ لگ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 655850

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655850/حزب-اللہ-کا-صیہونی-حکومت-کے-خلاف-حملوں-سلسلہ-جاری-جنگی-ڈرون-طیارے-پرزوں-کی-فیکٹری-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com