QR codeQR code

ایرانی سکیورٹی فورسز کی کاروائی،صیہونی حکومت سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

30 Oct 2024 گھنٹہ 21:41

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ایرانی میڈیا نے سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چند روز قبل شمال مغربی ایران کے صوبے آذربائیجان میں ایک دہشت گرد ٹولے کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

ایران کی سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت سے وابستہ ایک دہشت گرد ٹیم کو حال ہی میں ملک کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان سے گرفتار کر لیا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ایرانی میڈیا نے سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چند روز قبل شمال مغربی ایران کے صوبے آذربائیجان میں ایک دہشت گرد ٹولے کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

 دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک علیحدگی پسندوں پر مشتمل تھا جو عراقی کردستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس علیحدگی پسند دہشت گرد ٹیم کے اہم عناصر میں سے ایک کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دیگر عناصر گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

خبر کا کوڈ: 655881

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655881/ایرانی-سکیورٹی-فورسز-کی-کاروائی-صیہونی-حکومت-سے-وابستہ-دہشت-گرد-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com