QR codeQR code

ایران امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے

1 Nov 2024 گھنٹہ 12:12

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی آکسیوس نے مغربی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔


آکسیوس نے مغربی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے شرارت آمیز حملے کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی آکسیوس نے مغربی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کو اندیشہ ہے کہ ایران امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ایران کے حملے ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کی شکل میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی با خبر ذریعے نے سی این این کو بتایا تھا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد تہران حکام امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے تل ابیب کو دردناک جواب دینا چاہتے ہیں۔

آکسیوس نے سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی کے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بڑی غلطی کی ہے۔ ایران کا جوابی حملہ اسرائیل سے سوچ سے بہت مختلف ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 655979

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655979/ایران-امریکی-صدارتی-انتخابات-سے-پہلے-اسرائیل-پر-بڑا-جوابی-حملہ-کرنے-کی-تیاری-کررہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com