QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

استکبار سے مقابلہ کرنا فرض ہے/مسئلہ صرف انتقام کا نہیں ہے، مسئلہ ایک منطقی تحریک کا ہے

2 Nov 2024 گھنٹہ 14:08

آج بروز ہفتہ، 2 نومبر(مطابق 12 آبان) ہر سال کی طرح ملک بھر سے طلباء کے ایک گروپ نے حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔


رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اس بات سے مطمئن رہیں کہ عالمی استکبار اور آج عالمی نظام پر حکمرانی کرنے والے مجرمانہ عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی قوم اور اعلی حکام کی عمومی تحریک یقینی طور پر کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

آج بروز ہفتہ، 2 نومبر(مطابق 12 آبان) ہر سال کی طرح ملک بھر سے طلباء کے ایک گروپ نے حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ان کی تقریر کے اہم ترین نکات درج ذیل ہیں۔

 ہم یقینی طور پر وہ سب کچھ کریں گے جو ایرانی قوم کی تیاری کے لیے کیا جانا چاہیے، چاہے وہ ڈیفینس / عسکری ہو یا سیاسی معاملات ہوں، الحمدللہ، ذمہ دار حکام ہر سطح پر کام کر رہے ہیں۔

یقیناً، عالمی استکبار اور آج عالمی نظام پر حکمرانی کرنے والے مجرمانہ عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی قوم اور اس ملک کے حکام کی عمومی تحریک، یقینی اور منصفانہ طور پر کسی بھی طرح ناکام نہیں ہوگی، اس بات کا یقین رکھیں۔

مسئلہ صرف انتقام کا نہیں ہے، مسئلہ ایک منطقی تحریک کا ہے، مقابلہ مذہب، اخلاقیات، شریعت اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور ایران کے عوام اور ملکی حکام اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔ اس بات کا یقین رکھیں۔

جاسوس کے اڈے (امریکی سفارتخانہ) کے معاملے پر سوال نہیں کیا جا سکتا۔

 امریکی سفارت خانہ صرف ایک سفارتی اور اطلاعاتی مرکز نہیں تھا بلکہ انقلاب اسلامی ایران کے خلاف اندرونی اشتعال انگیزی، اسے ناکام کرنے اور حتی کہ امام خمینی (رح) کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے لیے منصوبہ بندی کا مرکز تھا۔

مسئلہ بین الاقوامی جبر کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ ایرانی قوم کے لیے (اسلامی تعلیمات کی رو سے) ظلم کا مقابلہ کرنا فرض ہے۔

استکبار سے مقابلہ کرنا فرض ہے۔ استکبار کا مطلب ہے اقتصادی، فوجی اور ثقافتی تسلط اور قوموں کی تذلیل، انہوں نے ایرانی قوم کی تذلیل کی، اور کئی برس تک ایرانی قوم کو ذلیل کرتے رہے۔ اسی لیے  ایرانی قوم کی جدوجہد استکبار کے خلاف رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ایران کے دشمن، بشمول امریکہ اور صیہونی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کا سخت جواب ملے گا۔

استکبار کا مقابلہ کرنے کے لیے انسانی، مذہبی اور بین الاقوامی منطق کے مطابق ایرانی قوم کی دانشمندانہ اور عقلی تحریک جاری رہے گی۔

 استکبار کے خلاف ایرانی قوم کی تحریک کو جاری رکھنے کے لیے سائنس، سمجھ بوجھ، ٹیکنالوجی اور روڈ میپ کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 656105

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/656105/استکبار-سے-مقابلہ-کرنا-فرض-ہے-مسئلہ-صرف-انتقام-کا-نہیں-ایک-منطقی-تحریک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com