QR codeQR code

لبنان کے مشرقی شہر بعلبک سمیت دیگر علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ گھر بار سے محروم ہوگئے ہیں

3 Nov 2024 گھنٹہ 15:13

تقریب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی سماء نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کررہی ہے۔


ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں لبنان میں بڑی تعداد میں لوگوں کے بے گھر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی سماء نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کررہی ہے۔

سماء نے ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے مشرقی شہر بعلبک سمیت دیگر علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ گھر بار سے محروم ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت لبنانی شہریوں کو مزید حملوں کا انتباہ کرتے ہوئے خوف میں مبتلا کررہی ہے جس سے لوگ اپنا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

لبنان پر صہیونی جارحیت کے بعد کئی مرتبہ صہیونی فوج نے لبنانی علاقوں میں پمفلٹ وغیرہ پھینک کر لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 656275

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/656275/لبنان-کے-مشرقی-شہر-بعلبک-سمیت-دیگر-علاقوں-سے-اب-تک-50-ہزار-زائد-لوگ-گھر-بار-محروم-ہوگئے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com