QR codeQR code

ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے

6 Nov 2024 گھنٹہ 17:37

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے


ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے اور اسرائیلی حکومت کی جاسوسی سروس موساد کے ساتھ تعاون کے دو مقدمات عمومی اور انقلابی عدالت میں چلائے گئے اور سزا کی درخواست کے ساتھ کیس ارومیہ کی انقلابی  عدالت کو بھیج دیا گیا۔   

صوبہ آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ انقلابی عدالت نے ایک کیس میں  تین اصلی ملزمین کے مقدمے  اور ایک دوسرے کیس میں ایک ملزم کے مقدمے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سزائے موت کا حکم صادر کیا۔  

اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے تین مجرمین اسرائیلی جاسوسی تنظیم موساد کے حکم پر شہید فخری زادہ کے قتل میں استعمال ہونے والے وسائل، ان کے قتل کی جگہ منتقل کرنے میں ملوث رہے ہیں اور یہ ان کے تخریبی اقدامات میں سے ایک تھا۔


خبر کا کوڈ: 656658

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/656658/ارومیہ-کی-انقلابی-عدالت-نے-صیہونی-حکومت-کے-لئے-جاسوسی-کرنے-والے-چار-مجرمین-سزائے-موت-کا-حکم-صادر-کردیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com