QR codeQR code

صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ کے سابق سربراہ نے نیتن یاہو پر کڑی تنقید

9 Nov 2024 گھنٹہ 17:10

تقریب  خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ کے سابق سربراہ آموس یدلین نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور کئی محاذوں پر جنگ کے دوران بھی وہ ناکام رہا۔

صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس برانچ کے سابق سربراہ کی  نیتن یاہو پر کڑی تنقید۔

تقریب  خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ کے سابق سربراہ آموس یدلین نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور کئی محاذوں پر جنگ کے دوران بھی وہ ناکام رہا۔

انہوں نے مزید کہا: نیتن یاہو نے ایک گہرا اندرونی خلفشار پیدا کر دیا ہے جس سے سلامتی کی تباہی ہو سکتی ہے جسے ہمارے دشمن ہمارے خلاف استعمال کریں گے۔

یدلین نے زور دیا: نیتن یاہو نے گیلنٹ کو برطرف کر کے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچایا، جس نے علیحدگی کے قانون کی مخالفت کی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اصرار کیا۔ صیہونی حکومت کی کابینہ اپنے اور اپنے شہریوں اور دنیا کے ممالک بالخصوص امریکہ کے درمیان بداعتمادی کے گہرے بحران سے دوچار ہے۔

یدلین نے کہا: نیتن یاہو اپنے خلاف تحقیقات کو شکست دینے اور عدالتی نظام کے خلاف بغاوت کے سلسلے میں شباک کی اندرونی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ اور کابینہ کے قانونی مشیر کو برطرف کر سکتا ہیں۔

خبر کا کوڈ: 656935

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/656935/صیہونی-حکومت-کی-ملٹری-انٹیلی-جنس-برانچ-کے-سابق-سربراہ-نے-نیتن-یاہو-پر-کڑی-تنقید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com