QR codeQR code

صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،3 عناصر ہلاک اور نو دیگر گرفتار

10 Nov 2024 گھنٹہ 20:35

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کلین آپریشن کے دوران دشمن کے تین کرائے کے دہشت گرد ہلاک جب کہ نو کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ، دہشت گرد گروہوں کے دو دیگر عناصر نے ہتھیار ڈال دئے۔


ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس بیس کے ترجمان نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے، تین عناصر کی ہلاکت اور نو دیگر کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس بیس کے ترجمان جنرل احمد شفائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے سیستان و بلوچستان میں پانچ نومبر کو شروع ہونے والے شہداء آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا صفایا گیا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کلین آپریشن کے دوران دشمن کے تین کرائے کے دہشت گرد ہلاک جب کہ نو کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ، دہشت گرد گروہوں کے دو دیگر عناصر نے ہتھیار ڈال دئے۔

جنرل شفائی نے کہا کہ کلین آپریشن کے آغاز سے اب تک 15 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ان میں سے 33 کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دو نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کے سپاہی علاقے میں دہشت گردوں اور بدکاروں کے ساتھ سنجیدگی سے  نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 657067

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/657067/صوبہ-سیستان-بلوچستان-میں-دہشت-گردوں-کے-خلاف-آپریشن-3-عناصر-ہلاک-اور-نو-دیگر-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com