QR codeQR code

صہیونی جنگی کابینہ نے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کرلیا

11 Nov 2024 گھنٹہ 15:38

تقریب خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔


عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی جنگی کابینہ نے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔

حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج کو درپیش مشکلات زیربحث آئیں۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تل ابیب اور واشنگٹن نے لبنان میں جاری جنگ کے خاتمے کے بارے میں تجاویز اور ابتدائی مسودے کا ردوبدل کیا ہے۔

صہیونی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ کے حوالے سے معاہدے کے لئے بہترین فرصت موجود ہے۔

صہیونی فوج کی جانب سے لبنان کے خلاف زمینی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کرنے کے بعد 40 دن گزرنے کے باوجود صہیونی فوج سرحدی علاقوں میں ایک گاؤں پر بھی قبضہ نہیں کرسکی ہے۔ دوسری طرف حزب اللہ نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 657160

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/657160/صہیونی-جنگی-کابینہ-نے-لبنان-میں-جنگ-بندی-کی-تجویز-سے-اتفاق-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com