QR codeQR code

صہیونی خفیہ ایجنسیوں نے نتن یاہو کو سیکورٹی خطرات کی وجہ سے خبردار کردیا

11 Nov 2024 گھنٹہ 16:44

تقریب خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو سیکورٹی خطرات لاحق ہونے کی وجہ سے اسرائیلی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے۔


صہیونی خفیہ ایجنسیوں نے نتن یاہو کو سیکورٹی خطرات کی وجہ سے خبردار کردیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو سیکورٹی خطرات لاحق ہونے کی وجہ سے اسرائیلی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے۔

سیکورٹی حکام نے نتن یاہو کو خطرات کی وجہ سے رفت و آمد محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ مہینے صہیونی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کے دفتر میں موجود خصوصی کمرے میں نشستیں منعقد ہوتی ہیں۔

حزب اللہ نے صہیونی دفاعی نظام کے تمام مراحل کو کامیابی کے ساتھ عبور کرتے ہوئے قیساریا میں نتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

ڈرون طیارہ نے نتن یاہو کی خواب گاہ کی کھڑکی کو نشانہ بنایا تھا جو صہیونی حکام میں خوف و ہراس کا باعث بنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 657166

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/657166/صہیونی-خفیہ-ایجنسیوں-نے-نتن-یاہو-کو-سیکورٹی-خطرات-کی-وجہ-سے-خبردار-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com