امریکا کی ریگولر فوج کے علاوہ ریزرو فورس کے اہلکاروں میں بھی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے
امریکی وزارت جنگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے فوجیوں میں خودکشی بڑھ گئی ہے جو اپنے فوجیوں کا ذہنی انتشار کنٹرول کرنے میں پنٹاگون کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکا کی ریگولر فوج کے علاوہ ریزرو فورس کے اہلکاروں میں بھی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں میں خودکشی ایسی حالت میں بڑھی ہے کہ وزیر جنگ لوئڈ آسٹن نے فوجیوں میں خودکشی کے رجحان کی روک تھام کوترجیحات میں قرار دے رکھا ہے اور وزارت جنگ کے سینئر افسران نے فوجیوں کی ذہنی اور نفسیاتی سلامتی بڑھانے کے پروگراموں کو وسیع تر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی نیز اسلحے کی حفاظت کی ٹریننگ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی اقدامات کے باوجود ، ابھی بہت سے پروگراموں پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے اور اسلحے کے تحفظ کی تدابیر شدید تر کرنے کے حوالے سے ایک الگ کمیشن کی درخواستوں پر بھی اقدامات عمل میں نہیں آئے ہیں۔