QR codeQR code

ایران کی ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں خبروں کی تردید

16 Nov 2024 گھنٹہ 18:05

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والے دعوے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کی ملاقات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیویارک میں ملک کے مستقل نمائندے کی ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ میں زیر گردش دعووں کی تردید کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والے دعوے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کی ملاقات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی اور اس حوالے سے امریکی میڈیا کے دعووں پر حیرت کا اظہار کیا۔

بقائی نے کہا کہ اس خبر کے بارے میں امریکی میڈیا نے جو فضا بنائی ہے وہ نہایت عجیب اور حیرت انگیز ہے۔


خبر کا کوڈ: 657627

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/657627/ایران-کی-ایلون-مسک-کے-ساتھ-ملاقات-بارے-میں-خبروں-تردید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com