QR codeQR code

یمنی افواج کا بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک کشتی پر میزائل حملہ

20 Nov 2024 گھنٹہ 17:32

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے المسیرہ چینل کو بتایا کہ یمن کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں انادولو ایس جہاز پر کئی بیلسٹک اور اینٹی شپ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔


یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے المسیرہ چینل کو بتایا کہ یمن کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں انادولو ایس جہاز پر کئی بیلسٹک اور اینٹی شپ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جہاز یمنی مسلح افواج کی جانب سے وارننگ کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ جہاز نے یمنی فوج کی جانب سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب سفر پر پابندی کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے حملہ کیا گیا۔

یمنی فوجی ترجمان نے اسرائیل کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے اور اس سے منسلک تمام جہازوں کو نشانہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جب تک غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت بند نہیں ہو جاتی، آپریشن بند نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ اب تک متعدد کشتیوں پر حملے کے علاوہ بعض کشتیوں کو یمنی فوج نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 658122

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/658122/یمنی-افواج-کا-بحیرہ-احمر-میں-اسرائیل-سے-منسلک-کشتی-پر-میزائل-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com