QR codeQR code

فلسطینیوں کی نسل کشی کی قرارداد ویٹو کرنا سلامتی کونسل کی ایک اور شکست ہے

21 Nov 2024 گھنٹہ 11:34

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی قرارداد ویٹو کرنا سلامتی کونسل کی ایک اور شکست ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے لکھا ہے کہ عالمی برادری کے مطالبے اور 14 ممالک کی حمایت کے باوجود امریکہ نے قرارداد کو ویٹو کردیا۔ یہ نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی حمایت کی بدترین مثال ہے۔ امریکہ نے قرارداد کو ویٹو کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہونے کا ایک اور ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویٹو سلامتی کونسل کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ امریکہ نے عالمی ادارے میں بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی جنایت کار حکومت کو غزہ میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کی مزید اجازت دی ہے۔

امریکی اقدام ظاہر کرتا ہے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور فلسطینی بے گناہوں کی نسل کشی کا حقیقی ذمہ دار واشگٹن ہے۔


خبر کا کوڈ: 658189

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/658189/فلسطینیوں-کی-نسل-کشی-قرارداد-ویٹو-کرنا-سلامتی-کونسل-ایک-اور-شکست-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com