QR codeQR code

نیتن یاہو کی الاقصیٰ طوفان حملے کی سرکاری تحقیقات کو روکنے کی کوشش

21 Nov 2024 گھنٹہ 12:02

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایک ایسے قانون کی منظوری کی کوشش کر رہے ہیں جو حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے حوالے سے ایک سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو روکے گا۔


ایک صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو 7 اکتوبر کے حملے کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ قطر کے حوالے سے صیہونی حکومت کے چینل 13 نے خبر دی ہے: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایک ایسے قانون کی منظوری کی کوشش کر رہے ہیں جو حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے حوالے سے ایک سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو روکے گا۔

گزشتہ دنوں نیتن یاہو کے دفتر سے خفیہ معلومات کا افشا ہونا ان کے اور ان کی کابینہ کے لیے ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر سے افشا ہونے والی معلومات میں الاقصی آپریشن کی ذمہ داری کو تاریخ کی کتابوں سے مٹانے کے لیے سیکیورٹی معلومات کا انکشاف، انھیں اس حملے کے لیے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے مواد فراہم کرنا اور اس کے خلاف عوامی احتجاج کو دبانا شامل تھا۔


خبر کا کوڈ: 658194

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/658194/نیتن-یاہو-کی-الاقصی-طوفان-حملے-سرکاری-تحقیقات-کو-روکنے-کوشش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com